Multani Sohan Halwa Recipe by SooperChef

Sohan Halwa every desi’s favorite meethai. Multani Sohan Halwa, the perfect flavor with simplest recipe is making it a must try. So do make it, enjoy it and share your feedback with us.

#SohanHalwa #Halwa #SooperChef

Ingredients:
3kg Milk

100g Samak

1/2 kg Sugar

100g All-purpose flour

1/2 tsp Green cardamom (crushed)

100g Desi Ghee

1/2 tsp Tatri

100g Dry nuts

Directions:

In a pan add milk, samak, flour and mix well without turning on the flame.

Then turn on the flame, cook on medium heat and stir the mixture continuously for 10 minutes.

When it starts boiling add tatri and cook for 10 more minutes.

Then add sugar, dry nuts, and cardamom powder. Mix well and cook for 30 minutes on low flame. Add water if required.

Keep stirring until it changes color and gets sticky. Then add desi ghee and mix well again.

Add in a tray and let it cool for 1 hour at least. Cut in squares garnish with nuts and serve.

Preparation time: 10 minutes

Cooking time: 1 hour

Serving: 6-7 persons

ملتانی سوہن حلوہ ریسپی

اجزاء:

دودھ 3کلو

سبز آٹا 100گرام

چینی آدھا کلو

میدہ 100گرام

کٹی سبز الائچی آدھا چائے کا چمچ

دیسی گھی 100گرام

ٹاٹری آدھا چائے کا چمچ

خشک میوے 100گرام

سبز آٹا بنانے کی ترکیب:

گندم کو اچھی طرح دھو کر ایک پین میں ڈال کرڈھک دیں۔

چوبیس گھنٹے کے بعد ڈھکن اتار کر اس پر پانی سپرے کریں تا کہ گندم میں نمی رہے۔

ہر چوبیس گھنٹے ک بعد گندم پر پانی سپرے کریں اور اس عمل کو چار سے پانچ دن تک دہرائیں۔

تین سے چار دن کے بعد گندم سے جڑیں نکل شروع ہو جائیں گی اب مزید دو دن تک پانی سپرے کریں۔

اب گندم کو پین سے نکال کر کاغذ یا کپڑے پر ڈال کر چھاؤں میں خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔

مکمل خشک ہونے پر گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کر لیں، سبز آٹا تیار ہے۔

ترکیب:

ایک پین میں دوددھ اور میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب چولہا چلا کر اچھی طرح مکس کریں اور دس منٹ تک پکائیں۔

جب دودھ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ٹاٹری ڈال کر دس منٹ پکائیں۔

پھر اس میں چینی، خشک میوے اور سبز الائچی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر تیس منٹ تک پکائیں (اگر ضرورت ہو تو پانی ڈال لیں)۔

اب اچھی طرح مکس کرتے رہیں جب تک اس کا رنگ تبدیل ہونا شروع ہوجائے اور چپچپا ہوجائے۔

پھر دیسی گھی ڈال کر دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس حلوے کو ٹرے میں ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

پھر تیار کئے ہوئے حلوے کو چکور میں کاٹ کر خشک میوجات سے گارنش کر لیں۔

تیاری کا وقت: 10منٹ

پکانے کا وقت: 1گھنٹہ

افراد: 6-7
Share this Post:

Related Posts: